Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اللہ رے روئے_مہر_عرب ہے ماہ سے بڑھ کر جس میں دمک

شاہ فائق شہبازی

اللہ رے روئے_مہر_عرب ہے ماہ سے بڑھ کر جس میں دمک

شاہ فائق شہبازی

MORE BYشاہ فائق شہبازی

    اللہ رے روئے مہر عرب ہے ماہ سے بڑھ کر جس میں دمک

    گر مہر کہوں ہے ترک ادب ہے دم سے اسی کے اس میں چمک

    واللیل ہے وصف زلف دوتا حضرت کا سراپا کیا کہنا

    قوسین دو ابرو کی ہے ثنا اس مدح سے ہیں حیران ملک

    دنداں کی صفت یٰسیں ہے اگر تو وہ لب شیریں ہے کوثر

    آنکھوں کو کہوں مازاغ بصر شرمندہ ہو جس سے چشم فلک

    لائی ہے شمیم زلف دوتا طیبہ کی گلی سے باد صبا

    اس بو سے مشام اپنا ہے بسا بھاتی نہیں کچھ پھولوں کی مہک

    معراج کی شب جبریل امیں یوں کہنے لگے سدرہ کی قریں

    اب آگے بڑھوں یہ تاب نہیں کیوں پاؤں نہ اپنے جائیں اٹک

    فرقت میں ہوا جب دل مضطر امید نے تسکیں دی بڑھ کر

    ہو جائے گا اس چوکھٹ پہ گزر للہ نہ اتنا سر کو پٹک

    جی ہند میں اب لگتا ہی نہیں للہ بلا لو مجھ کو وہیں

    مل جائے جگہ روضہ کے قریں آخر یہ غم دوری کب تک

    کچھ کام کر اے آہ سحری ہو دید رخ گلفام کبھی

    فرحت ہو دل پر شوق کو بھی آنکھوں کو بھی حاصل ہو ٹھنڈک

    فائقؔ ہے تیرا مدح سرا کرتا ہے بصد زاری یہ دعا

    آ جائے نظر محبوب خدا رخسارِ نکو کی ایک جھلک

    مأخذ :
    • کتاب : Armaghan-e-Faaeq

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے