حسن_ذات_کبریا کا آئینہ کلیر میں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک حضرت علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
حسن ذات کبریا کا آئینہ کلیر میں ہے
مصطفیٰ طیبہ میں عکس مصطفیٰ کلیر میں ہے
لاڈلا خواجہ معین کا اور قطب الدین کا
دلبر سرکار زہد الانبیا کلیر میں ہے
جان جانان پیغمبر فاطمہ کا نور عین
خواجگان چشت کا دولہا بنا کلیر میں ہے
جھولیاں بھر لو فقیرو گوہر مقصود سے
منبع جود و سخا بہر عطا کلیر میں ہے
عاشقوں سجدہ نماز عشق کا ہوگا وہاں
قبلہ و کعبہ امام الاؤلیا کلیر میں ہے
خشک زاہد کیا خبر تجھ کو مقام عشق کی
عاشقوں کے عشق کا کعبہ بنا کلیر میں ہے
پاس ہے مجھ کو شریعت کا امیرؔ صابری
ورنہ کہہ دوں صاف کہ میرا خدا کلیر میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.