کیا فیض فیض_عام ہے داتا حضور کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان داتا گنج بخش حضرت علی ہجویری (لاہور-پنجاب)
کیا فیض فیض عام ہے داتا حضور کا
چشمہ ابل رہا ہے محمدؐ کے نور کا
داتا ہی داتا چار سو دنیا پکار اٹھی
جلوہ ہے کملی والے کے نور و ظہور کا
ہجویری مے کدہ ہے تو اجمیر کا ساقی
کیا دور چل رہا ہے شراب طہور کا
خواجہ معین و گنج شکر بھی ہیں جلوہ گر
کتنا بڑا کرم ہے یہ رب غفور کا
کوچہ مرے داتا کا یہ جنت سے کم نہیں
گنبد ہے عین گنبد خضریٰ حضور کا
بادہ کشوں کی عید ہے داتا کے در پہ آج
کیا رنگ ہے چڑھا ہوا کیف و سرور کا
داتا امیرؔ صابری خالی نہ جائے آج
دیتا ہے واسطہ یہ محمدؐ کے نور کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.