رسولؐ_اکرم شفیع_عالم خدا کو آخر منا کے مانے
رسولؐ اکرم شفیع عالم خدا کو آخر منا کے مانے
جو درمیاں تھے دوئی کے پردے وہ پردے سارے اٹھا کے مانے
گئے جو معراج میں محمدؐ نجات امت کا خیال دیکھو
کہ ایک سجدے میں کملی والے خدا سے سب کچھ منا کے مانے
تمام عالم میں ہے یہ شہرا کہ مردہ زندہ کیے ہیں عیسیٰ
میرے محمدؐ عرب کے دولہا ہزاروں مسیحا بنا کے مانے
وہ نکلے جس سمت سیر کرنے تھا سایۂ نور سر کے اوپر
وہ دشت طیبہ کی وادیوں کو فریب جنت بنا کے مانے
نہ مانا ابو جہل پر نہ مانا پڑھا ہے شجر و حجر نے کلمہ
تیری نبوت کو یا محمد ملک بھی گردن جھکا کے مانے
نبی ہزاروں جہاں میں آئے مگر یہ قرآن کہہ رہا ہے
جو آئے در یتیم ہو کر تمام دنیا پہ چھا کے مانے
امیرؔ جب میں سوئے مدینہ بشوق دل سے ہوا روانہ
قدم قدم پر ہزاروں کعبے بنانے والے بنا کے مانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.