Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرے آستانے کو جی چاہتا ہے

امیر بخش صابری

تیرے آستانے کو جی چاہتا ہے

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    تیرے آستانے کو جی چاہتا ہے

    کہیں بھی نہ جانے کو جی چاہتا ہے

    دہائی ہے اے تاجدار مدینہ

    مدینے میں آنے کو جی چاہتا ہے

    بہت دور رکھا ہے چشم کرم سے

    بہت پاس آنے کو جی چاہتا ہے

    جہاں جلوہ گر ہیں محمدؐ کے جلوے

    وہاں آنے جانے کو جی چاہتا ہے

    تجلی بھرے سبز گنبد سے یا رب

    یہ آنکھیں ملانے کو جی چاہتا ہے

    ملا ہے مقدر سے وہ آستانہ

    نہ اب سر اٹھانے کو جی چاہتا ہے

    امیرؔ آج ساقی نے خود کہہ دیا ہے

    تجھے کچھ پلانے کو جی چاہتا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے