Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مدینہ جن کا مسکن ہے مکین_لا_مکاں ہیں وہ

امیر بخش صابری

مدینہ جن کا مسکن ہے مکین_لا_مکاں ہیں وہ

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    مدینہ جن کا مسکن ہے مکین لا مکاں ہیں وہ

    خدا ہے رازداں ان کا خدا کے رازداں ہیں وہ

    انہیں کے نور سے پر نور دو عالم کی بستی ہے

    ظہور عشق ہیں وہ زینت حسن جہاں ہیں وہ

    خدا نے خود ہے فرمایا میری ساری خدائی پر

    ازل سے مہرباں ٹھہرے ابد تک مہرباں ہیں وہ

    خرد بیکار ہے ان کی حقیقت کو سمجھنے سے

    کہ بحر بیکراں ہیں وہ نشان بے نشاں ہیں وہ

    وہ لا محدود ہیں قید تعین میں نہیں رہتے

    بھلا قدسی بھی کیا سمجھیں کہ کیا ہیں وہ کہاں ہیں وہ

    پتے کی بات کہتا ہوں سمجھ لو یہ پتہ ان کا

    جہاں پر جلوہ گر ہیں وہ وہاں حق کی زباں ہیں وہ

    امیرؔ صابری چشم بصیرت سے جو دیکھا تو

    یہاں ہیں وہ وہاں ہیں وہ عیاں ہیں وہ نہاں ہیں وہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے