عرب کے دولہا عرب کے ماہی رسول_عربی رسول_عربی
عرب کے دولہا عرب کے ماہی رسول عربی رسول عربی
اے امی لقبی اے عالی لقبی رسول عربی رسول عربی
تمہارے عاشق اے کل کے مالک کوئی ہے مجذوب کوئی سالک
اویس قرنی بلال حبشی رسول عربی رسول عربی
میں صدقے توحید کے اجالے یہ کہہ رہے ہیں نگاہ والے
تمہارا ہے حسن حسن ربی رسول عربی رسول عربی
تمہارا ہی حسن حسن یکتا ہے طور پر بے نقاب دیکھا
کہا جو موسیٰ نے رب ارنی رسول عربی رسول عربی
بنائی دونوں جہاں کی بگڑی عرب کی بستی بسائی اجڑی
یہ شان والا میں ہے کریمی رسول عربی رسول عربی
درود پڑھتے سلام پڑھتے قسم خدا کی مدام پڑھتے
معراج کی شب تمام قدسی رسول عربی رسول عربی
ہے سبز گنبد سنہری جالی ہیں بیٹھے اس میں دو جگ والی
امیرؔ دنیا پکار اٹھی رسول عربی رسول عربی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.