اے باد_صبا لے چل دربار_محمدؐ میں
اے باد صبا لے چل دربار محمدؐ میں
جو کہنا ہے کہہ دوں گا سرکار محمد میں
اسرار نبوت کو قدرت ہی سمجھتی ہے
توحید چمکتی ہے گفتار محمد میں
متوالے محمدؐ کے کہتے ہیں سر محفل
دیدار خدا ہوتا دیدار محمدؐ میں
جس پہ ہے نظر ڈالی تقدیر بدل ڈالی
یہ بات نظر آئی مے خوار محمدؐ میں
مر جانا ہی جینا ہے سرکار کے قدموں میں
یہ بات ٹھنی دل میں بیمار محمد میں
اس گنبد خضریٰ پہ ڈالی ہے نظر جس دم
اللہ کے جلوے ہیں انوار محمد میں
پہنچا تو ہوا چرچا آیا ہے مدینہ میں امیرؔ
دیوانہ کوئی پہنچا دربار محمدؐ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.