دونوں عالم میں کھلی کیسی بہار_پنجتن
دلچسپ معلومات
منقبت در شان پنجتن پاک
دونوں عالم میں کھلی کیسی بہار پنجتن
تا ابد قائم رہے گی یادگار پنجتن
ہے کلام اللہ کی تفسیر ان کی شان پاک
ناطق قرآن میں نقش و نگار پنجتن
ان کے حسن پاک کی پھیلی ضیا ہے چار سو
ہو رہے ہیں عرش پر قدسی نثار پنجتن
جان دے دی پر نہ جانے دین کی توقیر دی
کربلا میں رنگ لایا کیا وقار پنجتن
یا محمدؐ یا علی و فاطمہ حسنین پاک
مالک کونین ہیں یہ تاجدار پنجتن
عندلیبوں نے یہ کی نغمہ سرائی ہر طرف
باغ ہستی میں ہے چھائی کیا بہار پنجتن
دو امیرؔ صابری کو اپنے قدموں میں جگہ
یہ بھی ہے او دنیٰٰ سا مولیٰ خاکسار پنجتن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.