حضرت_مولیٰ علی ہیں راز_دار_فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (جنت البقیع-مدینہ منورہ)
حضرت مولیٰ علی ہیں راز دار فاطمہ
شبر و شبیر دونوں ہیں قرار فاطمہ
اللہ اللہ دین احمد کی حفاظت کے لیے
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہار فاطمہ
فکر جاتی ہے مری سوئے بقیع پاک خود
جب سے دیکھا ہے نگاہوں نے مزار فاطمہ
بے اجازت بلبل سدرہ نہ آتے ان کے گھر
اس قدر رب نے بڑھایا افتخار فاطمہ
ہے قیامت خیز منظر کربلا کی ریت پر
سر بکف موجود ہیں سب جاں نثار فاطمہ
بندگی شب بھر خدا کی احسن تقویم ہے
قابل تحسین ہے ہر شاہکار فاطمہ
ہے تمنا اس کی آنکھوں کو نظامیؔ چوم لوں
جس نے دیکھا ہے زہے قسمت دیار فاطمہ
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 223)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.