Sufinama

ہم ہوئے سیراب عشق_مصطفیٰؐ کے جام سے

امیر حمزہ نظامی

ہم ہوئے سیراب عشق_مصطفیٰؐ کے جام سے

امیر حمزہ نظامی

MORE BYامیر حمزہ نظامی

    ہم ہوئے سیراب عشق مصطفیٰؐ کے جام سے

    اس لیے وابستگی اپنی ہے خاص و عام سے

    دل میں عشق مصطفیٰؐ جس کے ہو لب پر ذکر ہو

    آخرت میں کیسے وہ ذاکر نہ ہو آرام سے

    وہ ہمیشہ گیت گاتے ہیں جہاں میں آپ کے

    یا نبی ہوتے ہیں جو بھی مستفیض اکرام سے

    شاعری کا ذوق میرے دل میں پیدا ہو گیا

    فکر نے پرواز پائی آپ کے انعام سے

    آپ کی فرقت گراں دل کو گزرتی ہے حضورؐ

    کس طرح بلبل جدا رہ پائے گل اندام سے

    ہم نہ گستاخی سہیں گے مصطفیٰؐ کے نام پر

    جان بھی دے دیں گے ہم ڈرتے نہیں انجام سے

    تم نے کیا فاراں کی چوٹی سے دیا پیغام حق

    قصر باطل اب بھی لرزاں ہے تمہارے نام سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے