جس کے آگے ماند ہے دنیا کا سامان_جمال
جس کے آگے ماند ہے دنیا کا سامان جمال
اس حبیب رب پر ہیں قربان شاہان جمال
حور و غلمان و قمر خورشید اور جن و بشر
دیکھ کر حیراں رخ انور کی ہیں شان جمال
حسن سرور کے تصدق ہے یہ حسن کائنات
چہچہا کر کہہ رہے ہیں عندلیبان جمال
زائر طیبہ کی آنکھیں دیکھتی ہیں بار بار
پر ضیا پر کیف ہے ان کا گلستان جمال
گرمیٔ محشر سے جب بے چین ہوں گے امتی
ابر بن کر چھائیں گے گیسوئے سلطان جمال
حسن والے دیکھ کر ہیں رشک فرزانہ حضور
کہہ رہے ہیں ہم پہ برسے نوری باران جمال
تجھ کو پانا ہے اگر صدقہ نظامیؔ حسن کا
پھر مدینہ چل وہ ہے رشک شبستان جمال
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 222)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.