Sufinama

کیا غم میری مدد پہ اگر غوث پاک ہیں

امیر مینائی

کیا غم میری مدد پہ اگر غوث پاک ہیں

امیر مینائی

MORE BYامیر مینائی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    کیا غم میری مدد پہ اگر غوث پاک ہیں

    اللہ بھی ادھر ہے جدھر غوث پاک ہیں

    حامی مرے شفیق مرے دادرس مرے

    ہیں اس طرف رسول جدھر غوث پاک ہیں

    اس نام سے کلیجے میں ٹھنڈک نہ کیوں پڑے

    مرہم برائے زخم جگر غوث پاک ہیں

    کھٹکا نہیں ہے کچھ مجھے آفات دہر کا

    آئے کوئی بلا تو سپر غوث پاک ہیں

    کر دیں گے ڈوبتی ہوئی کشتی کو میری پار

    باندھے ہوئے مدد پہ کمر غوث پاک ہیں

    شمس و قمر سماتے نہیں ہیں نگاہ میں

    آنکھوں کو جیسے مد نظر غوث پاک ہیں

    دریائے بے کنار ولایت میں آسمان

    مثل صدف ہے اس میں گہر غوث پاک ہیں

    شرع محمدی کی ہے رونق حضور سے

    سرسبز نخلِ دین کے ثمر غوث پاک ہیں

    ہے کون جو مطیع نہیں ہے حضور کا

    فرماں روائے جن و بشر غوث پاک ہیں

    پرواہ نہیں جو کوئی نہیں قدرداں امیرؔ

    صد شکر قدرداں ہنر غوث پاک ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے