دل میں ہے خیال_رخ_نیکوئے_محمدؐ
دل میں ہے خیال رخ نیکوئے محمدؐ
اللہ کے گھر میں ہے بسی بوئے محمد
کیا رنگ تصور ہے کہ ہر سانس سے مل کر
آتی ہے ہوائے چمن کوئے محمدؐ
لے جائے اجل جان کی پروا نہیں مجھ کو
ہے تار رگ جاں مجھے ہر سوئے محمد
آ جائے نظر راہ میں گر نقش کف پا
آنکھوں سے چلوں میں طرف کوئے محمدؐ
طولا ہے بہت جانچ کے ارباب نظر نے
ہیں شمس و قمر سنگ ترازوئے محمد
دلبر ہے دل آرام ہے دل دار ہے وہ دل
جس دل میں ہے یاد رخ دل جوئے محمد
سینے سے لگاؤں میں امیرؔ آنکھوں میں رکھوں
ہیں پھول مجھے خار و خس کوئے محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.