سکۂ_رائج جب سے دين_مصطفیٰ کا ہو گیا
سکۂ رائج جب سے دين مصطفیٰ کا ہو گیا
غلغلہ ساری خدائی میں خدا کا ہو گیا
جب سے دل دیوانہ محبوب خدا کا ہو گیا
مصطفیٰ اس کے ہوئے وہ مصطفیٰ کا ہو گیا
حشر میں نیچے لوائے حمد کے پائی جگہ
ظل رحمت سایہ اس زلف رسا کا ہو گیا
التجا پر امت عاصی کی جب آمین کہی
بول بالا ان غریبوں کی دعا کا ہو گیا
نعت میں ہم نے جو لکھا ایک پرچہ بھی امیرؔ
مل گئی دولت وہ نسخہ کیمیا کا ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.