مجھے کچھ خوف عصیاں کا نہیں ہے
مجھے کچھ خوف عصیاں کا نہیں ہے
کہ حضرت سا شفیع المذنبیں ہے
مزار پاک ہے آنکھوں سے نزدیک
عجب یہ چشم بینا دوربیں ہے
زمیں ہے آسماں بھی اس کے آگے
عجب برتر مدینے کی زمیں ہے
ہوا ہے نقش جب سے نام حضرت
مرا دل بھی سلیماں کا نگیں ہے
گناہوں سے نہیں محشر میں کچھ خوف
کہ حامی رحمۃ اللعالمیں ہے
بڑی کہیے امیرؔ اس میں غزل کیا
ذرا سی بحر چھوٹی سی زمیں ہے
- کتاب : محامد خاتم النبیین (Pg. 89)
- Author : امیر مینائی
- مطبع : منشی نولکشور، لکھنؤ، (1930)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.