Font by Mehr Nastaliq Web

یہ حسیں گنبد کا منظر یہ نظارہ چھوڑ کر

انیس احمد چشتی

یہ حسیں گنبد کا منظر یہ نظارہ چھوڑ کر

انیس احمد چشتی

MORE BYانیس احمد چشتی

    یہ حسیں گنبد کا منظر یہ نظارہ چھوڑ کر

    سوئے جنت کون جائے در تمہارا چھوڑ کر

    ہو حمایت جس کو حاصل تیرے دست پاک کی

    بے کھٹک چلتی ہے کشتی پھر کنارا چھوڑ کر

    نور آقا نور مرشد سلسلے سب نور ہیں

    کیوں بھٹکتے ہو اندھیروں میں اجالا چھوڑ کر

    یہ زمانہ کیا مٹائے گا تمہاری شان کو

    تم گئے ہو دین حق کا بول بالا چھوڑ کر

    اوڑھ لی چادر ہے تم نے چھپ گئے نظروں سے تم

    مل گیا ہے کیا تمہیں مجھ کو اکیلا چھوڑ کر

    تم سے ہے یہ دین و ایماں تم سے ہے یہ زندگی

    تو خود بتا جاؤں کہاں تیرا سہارا چھوڑ کر

    کہہ رہا ہے یہ انیسؔ مرشد کرو نظر کرم

    جی نہیں سکتا ہوں میں دامن تمہارا چھوڑ کر

    مأخذ :
    • کتاب : دیوانِ انیس (Pg. 67)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے