Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیا رتبہ ہے غوث کا وہ ہیں شہ_بغداد

انور فرخ آبادی

کیا رتبہ ہے غوث کا وہ ہیں شہ_بغداد

انور فرخ آبادی

MORE BYانور فرخ آبادی

    دلچسپ معلومات

    زاہد نازاں قوال کی آواز میں فلم بطرز ’’شرابی۔ دے دے پیار دے‘‘ منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی۔

    کیا رتبہ ہے غوث کا وہ ہیں شہ بغداد

    اس کی بلائیں ٹال دیں دل سے کرے جو یاد

    ان کا نام لے نام لے نام لے رے ان کا نام لے

    تو جو کہے گا وقت مشکل یا شاہ جیلانی

    تری ہر فریاد سنیں گے محبوب سبحانی

    ان کا نام لے نام لے نام لے رے ان کا نام لے

    سرمہ ہے اپنے واسطے ان کے در کی خاک

    وہ پیروں کے پیر ہیں لقب ہے غوث پاک

    دکھیوں سے ہے ان کو محبت یہ عقیدہ میرا

    ٹل جائے گی تیری آفت کام بنے تیرا

    ان کا نام لے نام لے نام لے رے ان کا نام لے

    وہ ہیں خدا کے لاڈلے وہ ہیں آل رسول

    تجھ کو خدا کا واسطہ ان کو نہ ہرگز بھول

    تیرے لئے کافی ہے انور ان کا ایک اشارہ

    جب بھی انہیں تو یاد کرے گا دیں گے تجھے سہارا

    ان کا نام لے نام لے نام لے رے ان کا نام لے

    مأخذ :
    • کتاب : Zahid Nazan Qawwal, Part 1 (Pg. 6)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے