Font by Mehr Nastaliq Web

نسبت ِسرورِ کونین ہے نسبت تیری

انور صابری

نسبت ِسرورِ کونین ہے نسبت تیری

انور صابری

MORE BYانور صابری

    نسبت ِسرورِ کونین ہے نسبت تیری

    دل حیدر کی امانت ہے ولایت تیری

    کھل گئی اہلِ بصیرت پہ حقیقت تیری

    آئینہ ہے رخِ محبوب کا صورت تیری

    تیرا ہر قول بنا نعرۂ جمہورِ وطن

    دور تک دیکھتی رہتی تھی بصیرت تیری

    کفر و ایماں کی کوئی قید نہیں ہے اس میں

    عام ہے سب کی نگاہوں میں عقیدت تیری

    ہم نے پایا ہے مقام شرفِ قربِ نظام

    باہمہ جذبۂ اخلاص بدولت تیری

    ربط باہم ترے احساس کا مقصود حیات

    آدمیت سے مرکب ہے طریقت تیری

    تو نے زنّار کو تسبیح کی عظمت بخشی

    ہے ہمہ اوست کی تفسیر شریعت تیری

    فرقہ بندی کی ہلاکت سے بچانے کے لیے

    پھر نئے دور میں خسرو ہے ضرورت تیری

    مأخذ :
    • کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 31)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے