Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے خوشا تابانیٔ روئے معین الدین حسن

انور صابری

اے خوشا تابانیٔ روئے معین الدین حسن

انور صابری

MORE BYانور صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    اے خوشا تابانیٔ روئے معین الدین حسن

    جس سے پھوٹی ہند میں اسلام کی پہلی کرن

    حسنِ اخلاق و نظر سے دل مسخر کر لیے

    کر دیا ویران سینوں کو محبت کا چمن

    دیکھ کر اندازِ تبلیغ مبارک کا کمال

    بن گیے شیخِ حرم ہو کر مسلماں برہمن

    قل ہواللہ احد کے نغمۂ توحید سے

    آ گئی خود بت پرستوں میں ادائے بت شکن

    واقعہ ہے کر کے ’’لا اکراہ فی الدیں‘‘ پر عمل

    نوعِ انساں کو سکھائی راہ ربط جان و تن

    اللہ اللہ فقر کی معراجِ اعلیٰ کا مقام

    سر خمیدہ آج تک آتے ہیں شاہانِ زمن

    مجھ کو بھی انورؔ ہے ان کی نسبتِ کامل پہ ناز

    روح نے بخشی ہے جن کی مجھ کو تاثیرِ سخن

    ظلِ عباس آج ہیں ان کے مقلد بالیقیں

    تھا بحمداللہ جو کچھ میرے خواجہ کا مشن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے