Font by Mehr Nastaliq Web

عرش_عظیم پر کہ تہہ_آسماں نہ تھا

مہاراجہ کشن پرساد

عرش_عظیم پر کہ تہہ_آسماں نہ تھا

مہاراجہ کشن پرساد

MORE BYمہاراجہ کشن پرساد

    عرش عظیم پر کہ تہہ آسماں نہ تھا

    یا رب ترے حبیب کا جلوہ کہاں نہ تھا

    معراج میں حضور ہوئے جب کہ باریاب

    بس آپ تھے اکیلے کوئی اور واں نہ تھا

    احمد کے در پہ اس لیے میں جبہ سا رہا

    سجدے کے لائق اور کوئی آستاں نہ تھا

    معراج میں حضور جو مدعو خدا کے تھے

    خلوت تھی کوئی اور واں میہماں نہ تھا

    حضرت کے دم قدم سے یہ رونق بڑھی ہے سب

    اسلام کا جہان میں پہلے نشاں نہ تھا

    مأخذ :
    • کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 125)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے