کیا کہوں ہجر ہے اچھا کہ وصال اچھا ہے
کیا کہوں ہجر ہے اچھا کہ وصال اچھا ہے
جس میں محبوب خدا خوش ہیں وہ حال اچھا ہے
کوئی دیکھے تو محمدؐ کی غلامی کا شرف
حق اقلیم کے شاہوں سے بلال اچھا ہے
گلشن خلد ملا خلد میں دیدار خدا
سرفرو شان محمد کا محال اچھا ہے
نام پر ان کے جو مٹ جائے وہ جان اچھی ہے
راہ میں ان کی جو لٹ جائے وہ مال اچھا ہے
شعر کہتا ہوں عجب نعت نبی میں ارشدؔ
ہر سخنور سے میرا شہر ہلال اچھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.