اللہ اللہ عظمت_شان_و_وقار_فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (جنت البقیع-مدینہ منورہ)
اللہ اللہ عظمت شان و وقار فاطمہ
سب کی سب حوران جنت ہیں نثار فاطمہ
سیدہ کا ناز پرور ہے خدائے دو جہاں
حضرت جبریل ہیں خدمت گزار فاطمہ
نور عین مصطفیٰ مولیٰ علی کے دل کا چین
ہیں شہید کربلا جان قرار فاطمہ
بچھ گئی اک غم کی صف سارے جہاں میں ہر طرف
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہار فاطمہ
کس طرح دیکھا یہ منظر تو نے ارض کربلا
خون آلودہ ہوا جب لالہ زار فاطمہ
گلشن ربانیہ کے گل بہکتے ہیں یہاں
موجزن ہے ان کی نیت میں بہار فاطمہ
کوئی بھی وہ کام نہ کرتیں عبادت کے بغیر
تھا عبادت آشنا ارشدؔ شعار فاطمہ
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 68)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.