Font by Mehr Nastaliq Web

مری زندگی کا یہی مشغلہ ہے

ارشدالقادری برکاتی

مری زندگی کا یہی مشغلہ ہے

ارشدالقادری برکاتی

MORE BYارشدالقادری برکاتی

    مری زندگی کا یہی مشغلہ ہے

    لبوں پر مدینہ کی ہر دم صدا ہے

    مکینِ مدینہ مکیں میرے دل میں

    بڑا پیارا یہ جسم کا لوتھڑا ہے

    یہ ارمانِ دل بھی مکمل ہو آقا

    نگاہوں سے دیکھوں جو گنبد ہرا ہے

    ایا کم ا یاھم کو ہر گز نہ بھولو

    کہ شیطان مردود دشمن بڑا ہے

    سرِ حشر نسبت کی تم لاج رکھنا

    کہ نسبت کا آقا بہت غلغلہ ہے

    خدارا کرم کی نظر اب تو کر دیں

    درِ شاہ پہ آقا ارشدؔ پڑا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے