Font by Mehr Nastaliq Web

ذکرِ خدائے پاک میں ایسا لگا رہے

ارشدالقادری برکاتی

ذکرِ خدائے پاک میں ایسا لگا رہے

ارشدالقادری برکاتی

MORE BYارشدالقادری برکاتی

    ذکرِ خدائے پاک میں ایسا لگا رہے

    سجدہ کے ساتھ ساتھ ہی دل بھی جھکا رہے

    عشقِ نبی میں بار بار آ آ کے جائے جاں

    یا رب دعا ہے تا ابد یہ سلسلہ رہے

    حبِ نبی کی شمع ہے سینے میں ضو فگن

    مؤمن کو پھر تو کس لیے فکرِ جزا رہے

    خورشیدِ حشر جس گھڑی دکھلائے اپنا زور

    امت پہ سایہ رحمتِ حق کا تنا رہے

    دوزخ کی کیا مجال جو دکھلا سکے گی آنکھ

    ہے شرط دل میں عشق کا شعلہ دبا رہے

    غوث الوریٰ و خواجۂ اجمیر کے طفیل

    ولیوں کے در سے رشتۂ ارشدؔ جڑا رہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے