نبی ہمارا خدا کا پیارا رسول بھی ہے کریم بھی ہے
نبی ہمارا خدا کا پیارا رسول بھی ہے کریم بھی ہے
نہیں ہے محشر کا خوف اصلاً ہمارا مولیٰ رحیم بھی ہے
دوئی کا پردہ اٹھا کے دیکھو احد میں احمد چھپا ہوا ہے
نہ وہ جدا ہے نہ یہ الگ ہے احد میں پوشیدہ میم بھی ہے
خودی کے پتلے خدا نہ بن تو وگرنہ رب جلیل میرا
جلا کے کر دے گا خاک تجھ کو کہ اس کے بس میں جہیم بھی ہے
وہی عرب میں وہی عجم میں وہی تھا دیر و حرم کے اندر
اسی کو عیسیٰ پکارتا ہے وہی مخاطب کلیم بھی ہے
صبا جو یثرب نگر میں جائے تو کملی والے سے اتنا کہنا
بلا لو اصغرؔ کو پاس اپنے غریب بھی ہے یتیم بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.