گھر میں اللہ کی جو رحمت ہے
گھر میں اللہ کی جو رحمت ہے
ذکر صل علیٰ کی برکت ہے
کتنی آسان راہ سنت ہے
کوئی زحمت نہ کوئی دقت ہے
جس سے اللہ کو محبت ہے
میرے سرکار کی وہ امت ہے
نام نامی میں ایسی عظمت ہے
لینے والے کی دل میں عزت ہے
یوں تو اصناف ہیں کئی لیکن
نعت گوئی خدا کی نعمت ہے
دور کرنے پر اک مصیبت کو
ذکر سرور تری ضرورت ہے
مدحت مصطفیٰ کرو اصفیؔ
قیمتی آخرت کی دولت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.