کیا وقار_عظمت_و_نام_و_نسب زینب میں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت سیدہ زینب
کیا وقار عظمت و نام و نسب زینب میں ہے
سر جھکا کر تن کے چلنے کی طلب زینب میں ہے
سیدوں کی سیدہ کے سیدی تیور تو دیکھ
خاندان ہاشمی کا ہر لقب زینب میں ہے
سر میں طوفان شہادت دل میں ممتا کی لہر
کشمکش کا اک سمندر تشنہ لب زینب میں ہے
پیاس کی شدت میں بھی سوکھے نہیں زینب کے اشک
دس کی دن کی بے قراری دس کی شب زینب میں ہے
بیٹے بھائی اور بھتیجوں کو فدا کرنے کا دم
جذبۂ ایثار و قربانی عجب زینب میں ہے
مصطفیٰ حیدر خدیجہ فاطمہ شبر حسین
کچھ کا جذبہ کچھ کی حکمت کچھ کی چھب زینب میں ہے
پنجۂ باطل سے دین حق بچانے کی تڑپ
جیسی ماجدؔ فاطمہ میں تھی وہ اب زینب میں ہے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 154)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.