Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوۂ حق جو بھر نظر دیکھا

عطا حسین فانی

جلوۂ حق جو بھر نظر دیکھا

عطا حسین فانی

MORE BYعطا حسین فانی

    دلچسپ معلومات

    منبقت در شان اعلیٰ حضرت سید قمرالدین حسین ابوالعلائی (پٹنہ-بہار)

    جلوۂ حق جو بھر نظر دیکھا

    عین در صورتِ قمر دیکھا

    مرتبہ فقر و شانِ شاہی میں

    ایسا کوئی نہیں بشر دیکھا

    ان کے در کی کیے گدائی جو

    بخشتے ان کو سیم و زر دیکھا

    جس کے اوپر پڑی نگاہِ فیض

    اس کو مدہوش و بے خبر دیکھا

    فرحت افزا نہ ہوئے کیوں کر دل

    آپ کو جب بچشمِ تر دیکھا

    ان میں برکات کی ہوں پاتا بو

    باعثِ عشق یہ اثر دیکھا

    منعمی اپنے تئیں ہیں کہتے لوگ

    ان سا منعم نہ کوئی بشر دیکھا

    وہ نہ آئیں گے میری جائے تن

    اس کو ہر بار غور کر دیکھا

    جب سے دیکھا ہے آپ کو فانیؔ

    غیر کو پھر نہ آنکھ بھر دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے