الٰہی جس دم لبوں پہ دم ہو زباں ہو صرف_ثنائے_وارث
الٰہی جس دم لبوں پہ دم ہو زباں ہو صرف ثنائے وارث
کہ دل میں شوق وصال وارث ہو آنکھ محو لقائے وارث
جہاں میں اپنی نظر سے گزرے ہزاروں خوش رو حسین لاکھوں
مگر نہ دیکھی یہ شان و خوبی جدا ہے سب سے ادائے وارث
نہ پوچھ واعظ ہمارا مشرب نہیں ہے دیر و حرم سے مطلب
زمانہ گزرا جو کر کے بیٹھے ہیں دین و ایماں فدائے وارث
کہاں کا پردہ حجاب کیسا خدا بھی پوچھے تو صاف کہہ دوں
ہماری ملت ہے عشق وارث ہمارا ایماں ولائے وارث
جو سب کی مشکل میں کام آئے کرے غریبوں کی دستگیری
لگائے بیڑا جو پار اوگھٹؔ نہیں ہے کوئی سوائے وارث
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ سوئم (Pg. 70)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.