اولاد ہیں یہ خاص شہہ مشرقین کی
اولاد ہیں یہ خاص شہہ مشرقین کی
چھبیسویں پشت جناب حسین کی
پتلی یہی ہے فاطمہ کے نور عین کی
مہر نگیں ہے فاتح بدر و حنین کی
یہ جوہر و خلاصہ ہے دونوں جہان کا
بندہ نظر پڑا ہے خدا کی شان کا
ہے تو ہی وارث علی و وارث نبیؐ
دل ہے ترا خزینۂ اسرار معنوی
تیرے بدن پہ ٹھیک قبا فقر کی ہوئی
عادت کی ابتدا ہی سے ترک لباس کی
دستار و پائجامہ نہ زیب بدن کیا
احرام کو پسند پے سر تن کیا
لڑکا یہی ہے شاہ شہیداں کا با خلف
پر نور سلک شاہ نجف کا در نجف
درج رسولؐ کا ہے یہی گوہر صدف
اللہ نے دیا ہے ہر اک بات کا شرف
سید بھی ہے فقیر بھی ہے اور ولی بھی ہے
ہر طرح جانشین نبیؐ و علی بھی ہے
قوم ایسی لا جواب کہ دنیا میں آفتاب
دنیا میں آفتاب تو عقبیٰ میں ماہتاب
عقبیٰ میں ماہتاب تو کوثر پہ جوش آب
کوثر پہ جوش آب سے پر ساقیٔ شراب
ساقی شراب کوثر و تسنیم کا یہ ہے
وارث علی و احمد بے میم کا یہ ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 152)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.