Font by Mehr Nastaliq Web

یا_نبیؐ نظر_کرم فرمانا اے حسنین کے نانا

اوصاف علی شاہ

یا_نبیؐ نظر_کرم فرمانا اے حسنین کے نانا

اوصاف علی شاہ

MORE BYاوصاف علی شاہ

    یا نبیؐ نظر کرم فرمانا اے حسنین کے نانا

    زہرہ پاک کے صدقے ہم کو طیبہ میں بلانا

    سج گئی ہے میلاد کی محفل کیا ہے خوب نظارہ

    کیف و مستی میں ڈوبا ہے دیکھو عالم سارا

    ڈھونڈھ رہی ہے آپ کی رحمت بخشش کا بہانا

    بے مایہ ہے لیکن دو جگ پر ہے آپ کا سایہ

    عرش معلی بنا محلہ دید کو رب نے بلایا

    حشر تلک نہ ہو گا کسی کا ایسا آنا جانا

    آپ کے در کا میں بھکاری آپ ہیں میرے داتا

    سارے رشتوں ناطوں سے ہے پیارا اپنا ناتا

    کرتا ہے مجھ پہ ناز زمانہ میں اوصاف علی ہوں

    آپ کی آل کا میں نوکر خادم ہوں پرانا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے