درد کے درد مدینے میں گھٹا کرتے ہیں
درد کے درد مدینے میں گھٹا کرتے ہیں
غم کے بادل بھی یہیں آکے چھٹا کرتے ہیں
آکے بطحا میں چھلک پڑتی ہیں آنکھیں جھم جھم
پاؤں کے چھالے مسرت سے پھٹا کرتے ہیں
چوکھٹ سرور کونین پہ ماتھا رکھ کر
کیسے کیسوں کے بڑھے زعم گھٹا کرتے ہیں
جن کو جنت کی حقیقت کا پتہ ہوتا ہے
خاک بطحا میں وہی لوگ بسا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.