Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شاعر_محبوب_داور حضرت_انصار ہیں

عزیز خاکی

شاعر_محبوب_داور حضرت_انصار ہیں

عزیز خاکی

MORE BYعزیز خاکی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان شیخ النعمت حضرت شاہ انصار حسین رحمانی (کراچی۔پاکستان)

    شاعر محبوب داور حضرت انصار ہیں

    چاند کی طرح منور حضرت انصار ہیں

    حضرت سید مشرف کی ملی سجادگی

    بخت ایسے سکندر حضرت انصار ہیں

    مصطفیٰ کی آل پر سو جان سے قربان ہیں

    عاشق شبیر و شبر حضرت انصار ہیں

    شاعری میں ان کا ہمسر اور ممثل کون ہے

    با لیقیں یکتا سخنور حضرت انصار ہیں

    زود گوئی آپ کی پہچان بھی ہے شان بھی

    میر و غالب کی ڈگر پر حضرت انصار ہیں

    صورت و سیرت میں بھی ہیں بے نظیر و بے مثال

    کربلا والوں کے دلبر حضرت انصار ہیں

    ہر مرید با صفا کے لب پہ ہے بس یہ صدا

    میرے مرشد میرے رہبر حضرت انصار ہیں

    آپ کے دولت کدے سے سب نے پائی ہے مراد

    بانٹنے والے تونگر حضرت انصار ہیں

    یہ عزیزالدین خاکے کہہ رہا ہے برملا

    مرد حق مرد قلندر حضرت انصار ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے