خدا بے_شکل تھا لینی پڑی صورت محمدؐ کی
خدا بے شکل تھا لینی پڑی صورت محمدؐ کی
جو قدرت تھی خدا کی بن گئی قدرت محمدؐ کی
زمیں سے آسماں تک آسماں سے لا مکاں تک ہے
کہیں چرچے محمدؐ کے کہیں شہرت محمدؐ کی
حقیقت آیت لولاک کی سمجھیں تو کیا سمجھیں
خدا ہی جانتا ہے دوستو عزت محمدؐ کی
تصور میں نظر دل میں ہیں اک نور کے جلوے
محمدؐ کا کرم حاصل ہوئی قربت محمدؐ کی
کلام اللہ ہے قرآن لیکن میرا ایماں ہے
قرآن پاک کی ہر ایک آیت ہے محمدؐ کی
محمدؐ کے ہی جلووں سے سجا ہے گلشن عالم
سمجھ سکتے نہیں اندھے کبھی عظمت محمدؐ کی
زبان روح کو چسکا کچھ ایسا لگ گیا رضوانؔ
ثنا کرتی ہی رہتی ہے سدا حضرت محمدؐ کی
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.