جستجو خدا کی تھی مل گیا مدینے میں
جستجو خدا کی تھی مل گیا مدینے میں
کعبہ میں محمدؐ ہیں اور خدا مدینے میں
اے خدا کے متوالو کعبہ میں خدا کب ہے
اصل میں خدا آ کر چھپ گیا مدینے میں
ہوش و عقل کے اندھے عمر بھر نہ سمجھیں گے
جلوے ہیں خدائی کے جا بجا مدینے میں
نور حق تعالیٰ ہی نور مصطفائی ہے
گونجتی ہی رہتی ہے یہ صدا مدینے میں
عرش کے فرشتوں کی فرش پر نگاہیں ہیں
کیوں کے عرش والا ہی آ بسا مدینے میں
آئیے بتا دوں میں آئینہ ہے نسبت کا
ختم جا کے ہوتا ہے سلسلہ مدینے میں
اپنی زندگانی کا مختصر یہ خاکہ ہے
ابتدا ہے کعبہ سے انتہا مدینے میں
کیجیے دعا رضوانؔ اپنا ہے یقین رضواں
ہے سبھی دعاوں کا مدعا مدینے میں
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.