Sufinama

پردۂ نور میں ہیں یار مدینے والے

عزیزالدین رضواں قادری

پردۂ نور میں ہیں یار مدینے والے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    پردۂ نور میں ہیں یار مدینے والے

    نور کی بن گئے دیوار مدینے والے

    پاک رکھ دل کو سدا بغض و حسد سے غافل

    خود نظر آئیں گے دلدار مدینے والے

    گر سمجھ لیتا یہ شیطان تو سجدہ کرتا

    شکل آدم میں ہیں سرکار مدینے والے

    نور ضم ہونے لگا نور میں معراج کی شب

    پا لیے نور کے اسرار مدینے والے

    دونوں عالم میں تھا غل صلیٰ اللہ صلیٰ اللہ

    جب تولد ہوئے سردار مدینے والے

    ساتھ دنیا میں رہے اور رہیں گے حشر میں ساتھ

    میرے آقا میرے سرکار مدینے والے

    آپ کے نور سے سینچا گیا سارا عالم

    ہم سب گل ہیں تو ہیں گلزار مدینے والے

    ہم کو جنت کی ہوس ہے نہ غرض حوروں سے

    ہم ہیں بس تیرے طلب گار مدینے والے

    خوف محشر کا ہمیں ہے نہ ہمیں قبر کا خوف

    ہے دو عالم کے مدد گار مدینے والے

    خاک پہچانتے کیا عقل کے اندھے رضواںؔ

    پھر رہے ہیں سرِ بازار مدینے والے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے