دید بن اللہ محمدؐ سے محبت کیسی
دید بن اللہ محمدؐ سے محبت کیسی
میرے مرشد بتا دونوں کی ہے صورت کیسی
آج کل رند بھی کچھ ایسی ہی تشویش میں ہے
عبد و رب کی ہو بھلا ایک ہی صورت کیسی
گرچہ مختار دو عالم تھا خدائے واحد
پڑ گئی اس کو محمدؐ کی ضرورت کیسی
نور کہتے ہیں کسے اور ضیا کیا معنی
غور کر نور و ضیا کی ہے حقیقت کیسی
آگ لینے کو گئے آئے پیمبر بن کر
خاص رندوں کی بدل جاتی ہے حالت کیسی
وہ ہے نسبت جو کرے مردہ دلوں کو زندہ
مردہ دل زندہ نہ ہو گر تو وہ نسبت کیسی
معنی لعنت کے بہت خوب ہیں شاید رضوانؔ
دیکھیے ہوتی ہے مردود کی شہرت کیسی
- کتاب : الکبیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.