بڑا دربار_عالی ہے نظام_الدین چشتی کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی۔ہندوستان)
بڑا دربار عالی ہے نظام الدین چشتی کا
جہاں میں فیض جاری ہے نظام الدین چشتی کا
حقیقت میری توصیف و ثنائی بے حقیقت ہے
کہ خلقت گیت گاتی ہے نظام الدین چشتی کا
بنی دلی دلہن دولہا نظام الدین چشتی ہیں
زمانہ بھر براتی ہے نظام الدین چشتی کا
بلا تفریق مذہب قوم و ملت سارے عالم میں
صبا ڈنکا بجاتی ہے نظام الدین چشتی کا
یہ خورشید اور انجم اور ملک جن و بشر سارے
جسے دیکھو سلامی ہے نظام الدین چشتی کا
یہ خورشید اور انجم اور ملک جن و بشر سارے
جسے دیکھو سلامی ہے نظام الدین چشتی کا
مٹے ہیں قصر سلطانی مگر یہ روضۂ انور
ابد آثار باقی ہے نظام الدین چشتی کا
نظامیؔ در بدر جائے بھلا یہ غیر ممکن ہے
اسے دروازہ کافی ہے نظام الدین چشتی کا
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 146)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.