Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تاجدار مدینہ کرم کیجئے، آپ کے در پہ ہم پاتھ پھیلائے ہیں

بدرالقادری

تاجدار مدینہ کرم کیجئے، آپ کے در پہ ہم پاتھ پھیلائے ہیں

بدرالقادری

MORE BYبدرالقادری

    تاجدار مدینہ کرم کیجئے، آپ کے در پہ ہم پاتھ پھیلائے ہیں

    ہند کے اہل ایماں کی سرکار ہم، لے کے روداد مظلومیت آئے ہیں

    آپ ہی تو ہیں سرکار جو ایک دن، بوالبشر کی بھی مشکل میں کام آئے ہیں

    لاج رکھ لیجئے ہم غریبوں کی بھی، اتنی اپنی روداد غم لائے ہیں

    کوئی حامی نہیں کوئی ناصر نہیں، کوئی بھی اشک شوئی کی خاطر نہیں

    آتش کفر کی آنچ ہے تیز تر، اہل ایماں کے رخسار مرجھائے ہیں

    اب مسلماں میں کچھ زور قوت نہیں ، جاں فروشی نہیں اور ہمت نہیں

    آتشِ بربریت میں جلتے ہوئے، آپ کا نام سینے سے چمٹائے ہیں

    عزم و ایقان و جرات کی دولت ملے، ہند میں مومنوں کو قیادت ملے

    بارہا آپ نے رحمت عالمیں، سینکڑوں ایسے اعجاز دکھلائے ہیں

    رہنماؤں نے کی کون سی وہ خطا، ہم کروڑوں ہیں پھر بھی ہیں بے دست و پا

    اپنے اگلوں کی تاریخ کے سمانے، یا نبی ہم ندامت سے شرمائے ہیں

    قوم کو سودے بازوں سے فرصت ملے، اتحاد و صلاح و مروت ملے

    بدرؔ جذبِ جہاد و شہادت ملے، عرض اتنی حضوری میں ہم لائے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے