Font by Mehr Nastaliq Web

تاجدار مدینہ کرم کیجیے آپ کے در پہ ہم پاتھ پھیلائے ہیں

بدرالقادری

تاجدار مدینہ کرم کیجیے آپ کے در پہ ہم پاتھ پھیلائے ہیں

بدرالقادری

MORE BYبدرالقادری

    تاجدار مدینہ کرم کیجیے آپ کے در پہ ہم پاتھ پھیلائے ہیں

    ہند کے اہل ایماں کی سرکار ہم لے کے روداد مظلومیت آئے ہیں

    آپ ہی تو ہیں سرکار جو ایک دن بوالبشر کی بھی مشکل میں کام آئے ہیں

    لاج رکھ لیجیے ہم غریبوں کی بھی اتنی اپنی روداد غم لائے ہیں

    کوئی حامی نہیں کوئی ناصر نہیں کوئی بھی اشک شوئی کی خاطر نہیں

    آتش کفر کی آنچ ہے تیز تر اہل ایماں کے رخسار مرجھائے ہیں

    اب مسلماں میں کچھ زور قوت نہیں جاں فروشی نہیں اور ہمت نہیں

    آتشِ بربریت میں جلتے ہوئے آپ کا نام سینے سے چمٹائے ہیں

    عزم و ایقان و جرات کی دولت ملے ہند میں مؤمنوں کو قیادت ملے

    بارہا آپ نے رحمت عالمیں سینکڑوں ایسے اعجاز دکھلائے ہیں

    رہنماؤں نے کی کون سی وہ خطا ہم کروڑوں ہیں پھر بھی ہیں بے دست و پا

    اپنے اگلوں کی تاریخ کے سمانے یا نبی ہم ندامت سے شرمائے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے