بہاریں تیری مرغان_چمن تیرے چمن تیرا
بہاریں تیری مرغان چمن تیرے چمن تیرا
گلوں میں بو ہے تیری رنگ تیرا بانکپن تیرا
فلک تیرا زمیں تیری ملک تیرے ہیں ہم تیرے
غرض جو کچھ ہے دنیا میں ہے سب نو و کہن تیرا
نہیں ہے توڑ اس کا جب تو ہم بچ کر نکلتے ہیں
بڑی الجھن کا ہے ہر پیچ زلف پر شکن تیرا
سخن گوئے قیامت یوں کیا ہے تجھ کو خالق نے
کرے گا سب کو زندہ یہ لب اعجاز فن تیرا
کہا کس شے کو تو نے اپنی کوئی بھی نہیں تیری
اسی کی یہ امانت ہے نہ تن تیرا نہ من میرا
لحد میں سونگھ کر اس کو فرشتے مجھ سے کہتے ہیں
ردائے سرور عالم ہے کیا اکبرؔ کفن تیرا
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 1)
- Author :شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.