Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بعد از خدا بزرگ_و_معظم تمہیں تو ہو

بہزاد لکھنوی

بعد از خدا بزرگ_و_معظم تمہیں تو ہو

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    بعد از خدا بزرگ و معظم تمہیں تو ہو

    حقا کہ بادشاہ دو عالم تمہیں تو ہو

    ہر شخص پر کرم ہے ہر اک شخص پر عطا

    دشمن بھی جانتے ہیں مکرم تمہیں تو ہو

    سب کو بتائے تم نے ہی اسرار زندگی

    کون و مکاں کے ہادی اعظم تمہیں تو ہو

    وہ کون سا ہے راز جو تم پر عیاں نہیں

    راز الوہیت کے بھی محرم تمہیں تو ہو

    تم سا نہ ہو سکا ہے نہ ہو گا کوئی بشر

    فخر جہان و نازش آدم تمہیں تو ہو

    مانا کہ بن کے آئے ہو تم ختم مرسلیں

    شاہد ہے رب کعبہ مقدم تمہیں تو ہو

    بہزادؔ مبتلا پہ بھی ہو اک نگاہ لطف

    رہبر خضر کے نوح کے ہمدم تمہیں تو ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے