Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مولائے_کل ہو ختم_پیمبر تمہیں تو ہو

بہزاد لکھنوی

مولائے_کل ہو ختم_پیمبر تمہیں تو ہو

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    مولائے کل ہو ختم پیمبر تمہیں تو ہو

    حقا کہ دو جہاں کے سرور تمہیں تو ہو

    جس نے بتایا حق کو تمہاری ہی ذات ہے

    جس نے بتائی راہ وہ رہبر تمہیں تو ہو

    تم سے کروں نہ عرض تو کس سے ہو التجا

    میرا نصیب میرا مقدر تمہیں تو ہو

    تم کو ہی تک رہی ہے ہر اک چشم آرزو

    محبوب خاص حضرت داور تمہیں تو ہو

    تم سے ہیں آسمان و زمیں کی یہ زینتیں

    ماہ تمام و مہر منور تمہیں تو ہو

    تم سے بتاؤ چشم خطا کار کیا کہے

    بے کس نواز و شافع محشر تمہیں تو ہو

    بہزادؔ مبتلا کو دکھا دو دیار پاک

    بہزادؔ مبتلا کے تو سرور تمہیں تو ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے