Font by Mehr Nastaliq Web

شہ_دین_و_دنیا ہمارے نبیؐ ہیں

بہزاد لکھنوی

شہ_دین_و_دنیا ہمارے نبیؐ ہیں

بہزاد لکھنوی

شہ دین و دنیا ہمارے نبیؐ ہیں

دو عالم کا منشا ہمارے نبیؐ ہیں

زمانے کے اوپر کرم ہی کرم ہے

عنایت سراپا ہمارے نبیؐ ہیں

ہمارے نبیؐ پر خدا خود ہے شیدا

خدا ہی پہ شیدا ہمارے نبیؐ ہیں

نہ سمجھے گی دنیا یہ رمز محبت

ہماری تمنا ہمارے نبیؐ ہیں

دمکتے رہیں گے دو عالم کے ذرے

کہ وجہ تجلیٰ ہمارے نبیؐ ہیں

کدھر ہیں ادھر آئیں سب غم کے مارے

غموں کا مداوا ہمارے نبیؐ ہیں

ہیں بہزادؔ ہم اس لیے مست بطحا

کہ جانان بطحا ہمارے نبیؐ ہیں

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے