Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جائے نہ کبھی دل سے تمنائے مدینہ

بہزاد لکھنوی

جائے نہ کبھی دل سے تمنائے مدینہ

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    جائے نہ کبھی دل سے تمنائے مدینہ

    یا رب رہے ہونٹوں پہ یوں ہی ہائے مدینہ

    سودائی ہے وہ جس کو ہو اس دہر کا سودا

    ہشیار ہے وہ جس کو ہو سودائے مدینہ

    یہ دیکھنے والوں کی نظر تم سے کہے گی

    جنت سے کہیں بڑھ کے ہے دنیائے مدینہ

    تیری ہی ضیاؤں سے منور ہیں دو عالم

    صدقے ترے اے شمع تجلائے مدینہ

    خورشید جہاں تاب کے کرنوں کی قسم ہے

    دنیا کا ہر اک ذرہ ہے شیدائے مدینہ

    اس دل کو تو تا حشر سکوں مل نہیں سکتا

    جس دل میں نہیں حب و تولائے مدینہ

    بہزادؔ میں سمجھوں مجھے معراج ملی ہے

    آئے جو نظر گنبد والائے مدینہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے