Sufinama

خبر بھی ہے کیا اے نظر ڈھونڈھتا ہوں

بہزاد لکھنوی

خبر بھی ہے کیا اے نظر ڈھونڈھتا ہوں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    خبر بھی ہے کیا اے نظر ڈھونڈھتا ہوں

    مدینے کے دیوار و در ڈھونڈھتا ہوں

    تمنا ہے جلدی سے پہنچوں مدینہ

    دعاؤں میں اپنی اثر ڈھونڈھتا ہوں

    جو کہنا ہے کہہ دوں گا خود ان سے رو کر

    پیامی نہ میں نامہ بر ڈھونڈھتا ہوں

    مرے دل میں بس غمِ درد یثرب

    پیے چارہ اک چارہ گر ڈھونڈھتا ہوں

    وہ برکت کے دن اور وہ رحمت کی راتیں

    مدینے کے شام و سحر ڈھونڈھتا ہوں

    مرا درد پنہاں ہے، ظاہر نہیں ہے

    جو پہچان لے وہ نظر ڈھونڈھتا ہوں

    جہاں جھک کے سر زندگی بھر نہ اٹھے

    میں بہزادؔ وہ سنگِ در ڈھونڈھتا ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے