Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مدینے کی جس وقت سے آرزو ہے

بہزاد لکھنوی

مدینے کی جس وقت سے آرزو ہے

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    مدینے کی جس وقت سے آرزو ہے

    مرا حال یہ ہے کہ دل قبلہ رو ہے

    ازل سے ابھی تک تو یکساں ہے عالم

    یہی آرزو تھی یہی آرزو ہے

    چلو چل کے یثرب میں قسمت بنائیں

    یہی ذکر ہر سمت ہے کو بکو ہے

    مدینہ نہ دیکھا تو کچھ بھی نہ دیکھا

    جدھر دیکھیے بس یہی گفتگو ہے

    ادائے نمازِ محبت تو کر لے

    تمنا بڑی دیر سے قبلہ رو ہے

    اگر ختم ہو تو مدینے میں جا کر

    مری زندگی کو یہی آرزو ہے

    یہ دنیا نہ بہزادؔ کچھ ساتھ دے گی

    ارے ہوش کر کن خیالوں میں تو ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے