Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دہر کے ہادی شاہ_ہدا مالک_کوثر صل_علی

بہزاد لکھنوی

دہر کے ہادی شاہ_ہدا مالک_کوثر صل_علی

بہزاد لکھنوی

دہر کے ہادی شاہ ہدا مالک کوثر صل علی

وجہ بنائے الا اللہ ختم پیمبر صل علی

آپ سے بڑھ کر کوئی نہیں آپ سے بہتر کوئی نہیں

سب سے ہیں افضل اور برتر سب سے ہیں بہتر صل علی

مظہر ذات رب علا مرکز چشم و فکر و رسا

پشت پناہ ہر دوسرا شافع محشر صل علی

آپ کی ہے ہر سو تنویر کیا قمر کیا مہر منیر

آپ کی ہے تابانی سے دہر منور صل علی

بطحا کی ہے حسرت بہزادؔ رہتا ہوں ہر دم ناشاد

رہتا ہے اکثر لب پہ درود کہتا ہوں اکثر صل علی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے