Sufinama

بن کے آیا ہوں سوالی تم ہو دکھیوں کے والی

پرنم الہ آبادی

بن کے آیا ہوں سوالی تم ہو دکھیوں کے والی

پرنم الہ آبادی

MORE BYپرنم الہ آبادی

    بن کے آیا ہوں سوالی تم ہو دکھیوں کے والی

    بھر دو شاہ مدینہ میری جھولی ہے خالی

    یہ لطف یہ تمہارا کرم بے مثال ہے

    اک اک گناہ گار کا تم کو خیال ہے

    ہو میرے حال پر بھی نگاہ کرم نواز

    سرکار اک نگاہ کرم کا سوال ہے

    بن کے آیا ہوں سوالی تم ہو دکھیوں کے والی

    بھر دو شاہ مدینہ میری جھولی ہے خالی

    سرکار مجھے دے دو جو آئے طبیعت میں

    اے مظہر انوار حق

    اے مضطر اصرار حق

    اے سید و سردار ما

    بن کے آیا ہوں سوالی

    مجھ سے روٹھی ہے دنیا ہے مخالف زمانہ

    میرا کوئی نہیں ہے سن لو غم کا فسانہ

    تیرے سوا اے یا محمدؐ میرا کوئی نہیں ہے

    بے سہارا ہوں زمانے میں سہارا دیجیے

    بہر غم میں میری کشتی کو کنارا دیجیے

    آپ ہی کا آسرا ہے یا محمدؐ مصطفیٰ

    اپنی رحمت کا سہارا اب خدا را دیجیے

    تیرے سوا یا محمدؐ میرا کوئی نہیں ہے

    در بدر پھرتا ہوں میں برباد ہے اب زندگی

    غم ہی غم ہے میری قسمت میں نہیں کوئی خوشی

    کوئی مونس ہے نہ ہمدم حال غم کس سے کہوں

    ہے تمہی پہ ناز مجھ کو سن لو میری یا نبیؐ

    تیرے سوا یا محمدؐ میرا کوئی نہیں ہے

    کوئی دنیا میں نہیں مجھ بے کس و لا چار کا

    جاؤں تو جاؤں کہاں سب نے مجھے ٹھکرا دیا

    اب تمہارا آسرا ہے بس تمہارا آسرا

    لاج رکھ لو یا محمدؐ ہے میری التجا

    آڑے آتی ہے تیری ذات ہر اک دکھیا کو

    کھڑا ہوں دیر سے تیرے در پہ مجھے بھیک دو خدارا

    ہے یہ لاج بھی تمہاری اور فقیر بھی تمہارا

    لاج رکھ لو یا محمدؐ ہے میری التجا

    اب تمہارا آسرا ہے بس تمہارا آسرا

    میرے سرکار عالی تم ہو دکھیوں کے والی

    حق پہ قرباں ہوئے جو ان دلاروں کا صدقہ

    دے دو سرکار دے دو اپنے پیاروں کا صدقہ

    یا نبیؐ شبر کی مادر کا مجھے صدقہ ملے

    حضرت زینب کی چادر کا مجھے صدقہ ملے

    کربلا بھوکے پیاسوں کا ہے تم کو واسطہ

    یا نبیؐ پیارے نواسوں کا ہے تم کو واسطہ

    واسطہ حسنین کا ہر اک ولی کا واسطہ

    یا محمدؐ آپ کو مولا علی کا واسطہ

    میں نہ چھوڑوں گا جالی تم ہو دکھیوں کے والی

    بھر دو شاہ مدینہ میری جھولی ہے خالی

    اپنے دامن پسارے جو بھی مجبور آیا

    اس نے در سے تمہارے آقا سب کچھ ہے پایا

    کوئی بات نہ ٹالی تم ہو دکھیوں کے والی

    بھیک پاتے ہیں تم سے سارے شاہان عالم

    کیوں نہ آقا تمہاری لکھے تعریف پرنمؔ

    میں نہ چھوڑوں گا جالی تم ہو دکھیوں کے والی

    بھر دو شاہ مدینہ میری جھولی ہے خالی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نصرت فتح علی خان

    نصرت فتح علی خان

    مأخذ :
    • کتاب : کلیاتِ پرنم (Pg. 64)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے